لکھیم پوری کھیری . ہند – نیپال سرحد پر حالات کشیدہ ہیں اور ایس ایس بی جوانوں پر پتھراو، سرحد سیل کر دی گئی ہے۔ اترپردیش کے لکھیم پور کھیری سے متصل ہند-نیپال سرحد پر جمعہ کو اس وقت کشیدگی پیدا ہو گئی ، جب ایک پلیا کی تعمیر کو لے کر نیپال سرحد سے کچھ لوگوں نے ہندوستان کی طرف پتھراؤ کرنا شروع کر دیا۔ اس کے بعد معاملہ یہیں نہیں رکا اور پتھر او کر رہے لوگوں نے ہندوستان مخالف نعرے بازی بھی شروع کر دی۔ فی الحال مقامی انتظامیہ نے علاقہ میں ہائی الرٹ جاری کر کے سرحد پر نقل و حرکت بند کر دی ہے۔
واضح رہے کہ جمعہ کو ہند- نیپال سرحد کی بسهي چیک پوسٹ کے نزدیک ایک متنازع زمین پر پلیا بنانے کو لے کر ہندوستانی سیکورٹی فورس اور نیپال کی ٹیموں کے درمیان کہا سنی ہو گئی، اس کے بعد نیپال کی جانب سے ایس ایس بی کی ٹیم پر پتھراؤ شروع کر دیا گیا ، جس میں کچھ سیکورٹی کو معمولی چوٹ آنے کی خبر ہے۔ بتا دیں کہ بسهي چیک پوسٹ کے پاس ہندوستان اور نیپال کی سرحد طے کرنے والا ہے پلر نمبر 199 غائب ہے، جس کی وجہ سے وہ زمین متنازع ہو گئی ہے اور دونوں ملک اس زمین پر اپنا اپنا دعوی کررہے ہیں۔
خبروں کے مطابق پتھر او کے جواب میں ایس ایس بی نے بھی بھیڑ پر آنسو گیس کے گولے داغے، جس کے بعد کشیدگی مزید بڑھ گئی ۔ فی الحال کشیدگی کو دیکھتے ہوئے ایس ایس بی نے اپنی اضافی کمپنی کو سرحد پر تعینات کر دیا ہے۔ ادھر نیپال کی ٹیم کی مدد کے لئے بھی موقع پر نیپال پولیس اور نیپال واچ ڈاگ بھی موقع پر موجود ہیں۔ خبروں کے مطابق فی الحال نیپال نے نومینس لینڈ کے پاس متنازع زمین پر قبضہ کر لیا ہے۔