پاکستان بنا ٹیسٹ کرکٹ میں نمبر ون
پورٹ آف سپین : ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان چوتھا اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میں بارش کے سبب میدان گیلا ہونے سے اتوار کو چوتھے دن کا کھیل بھی ایک گیند بھی پھینکے بغیرپوری طرح دھل گیا۔ میچ میں ایک دن کا کھیل باقی رہتے ہوئے ہندوستان کی نمبر ون ٹیسٹ رینکنگ چھن چکی ہے اور پاکستان کا نمبر ایک ٹیسٹ ٹیم بننایقینی ہو گیا ہے۔ میچ اب ڈرا ہونا طے ہے اور ہندوستان یہ سیریز 2۔0 سے جیت لے گا۔ہندوستان کو اپنی نمبر ایک رینکنگ برقرار رکھنے کیلئے یہ ٹیسٹ جیتنا تھا لیکن پہلے دن لنچ سے پہلے ہوئی بارش کے بعد چوتھے دن تک کھیل ممکن نہیں ہو پایا۔ اگرچہ تین دنوں میں دھوپ نکلی لیکن میدان اس قدر گیلا تھا کہ کھیل ہونے کی کوئی گنجائش نہیں نکل سکی۔
ہندوستان کو آسٹریلیا کی سری لنکا کے ہاتھوں 0۔3 کی شکست کے بعد حال میں نمبر ون ٹیسٹ رینکنگ مل گئی تھی۔ دوسری طرف پاکستان نے انگلینڈ سے چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز 2۔2 سے ڈرا کھیلی تھی۔ہندوستان کی امیدیں ٹوٹنے کے بعد اب پاکستان نمبر ون بن جائے گا۔ اس ٹیسٹ میں بارش سے متاثرہ پہلے دن ویسٹ انڈیز نے 22 اوور میں دو وکٹ کے نقصان پر 62 رنز بنائے تھے۔ پہلے دن لنچ سے پہلے بارش شروع ہوئی اور اس کے بعد اب تک کھیل ممکن نہیں ہو پایا ہے۔