نئی دہلی / بالاسور ۔ اڈیشہ میں بین براعظمی بیلسٹک میزائل ’اگنی 5‘ کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔ ہندوستان نے پانچ ہزار کلومیٹر سے بھی زیادہ فاصلے تک حملہ کرنے والے بین براعظمی بیلسٹک میزائل ’اگنی 5‘ کو آج اڈیشہ میں ساحل پر واقع عبدالکلام انٹیگریٹیڈ ٹسٹ رینج سے لانچ کیا ۔ دفاعی تحقیق و ترقی کی تنظیم (ڈی آر ڈی او) کے ذرائع نے بتایا کہ میزائل کا کامیاب تجربہ اڈیشہ میں صبح 11 بج کر پانچ منٹ پر کیا گیا۔طویل فاصلے تک مار کرنے کے قابل میزائل کا یہ چوتھا تجربہ ہے۔ یہ میزائل جوہری ہتھیاروں کو لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
دفاعی ذرائع نے بتایا کہ ’اگنی -5‘ میزائل کی اونچائی 17 میٹر اور قطر 2 میٹر ہے۔ اس کا وزن 50 ٹن اور یہ ڈیڑھ ٹن تک جوہری ہتھیار لے جانے کے قابل ہے۔ اس کی رفتار آواز کی رفتار سے 24 گنا زیادہ ہے۔ ’اگنی-5‘ میزائل صلاحیت کے ساتھ ہندستان پہلے ہی هائپر-
اڈیشہ میں اس کامیاب تجربے کے بعد اکسکلوسیو کلب میں شامل ہو چکا ہے، جس کے امریکہ، روس اور چین جیسے ممالک رکن ہیں۔یہ میزائل اتنا طاقتور ہے کہ اس کے ذریعے ایشیا کے بہت سے حصے، چین کے شمالی علاقے اور یورپ کے کافی بڑے حصے کو ہدف بنایا جا سکتا ہے۔
لانچ کے موقع پر حیدرآباد میں واقع دفاعی تحقیق و ترقی تجربہ گاہ(ڈی آر ڈی ایل)، ریسرچ سینٹر امارٹ (آر سی آئی) کے سینکڑوں سائنسداں موجود تھے۔ آئی ٹی آر کے ذرائع نے بتایا کہ ایڈوانس اور مقامی تکنیک پر مشتمل اگنی-5 میزائل کا چوتھی بار موبائل لانچر کے ذریعے تجربہ کیا گیا۔