نئی دہلی:ہندوستان اور نیپال کے داخلہ سکریٹریوں نے آج یہاں باہمی دفاعی تعاون کا جائزہ لیا اوراسے مزید فروغ دینے پر بڑھانے پر اتفاق کا اظہار کیا۔
دونوں ممالک کے درمیان جمعرات کو شروع ہوئے وزیر داخلہ سطح کے مذاکرات آج اختتام پذیر ہو ئے ۔ مسٹر لوک درشن رگمی نے بات چیت میں نیپال کے وفد کی قیادت کی جبکہ داخلہ سکریٹری راجیو مہرشی نے ہندوستانی وفد کی قیادت کی. مسٹر سشیل کمار سیکرٹری (سرحدی انتظام) بھی ہندوستانی وفد میں شامل تھے .
دونوں فریقوں نے باہمی تعاون کے تمام پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور اسے مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا. میٹنگ میں یہ بھی طے ہوا کہ داخلہ سکریٹری سطح کے اگلے مذاکرات نیپال میں ہوں گے ، جس کی تاریخ بعد میں طے کی جائے گی۔