سنگاپور:سنگا پور میں چھ بنگلہ دیشی شہری مچھروں سے پھیلنے والی بیماری زیکا میں مبتلا پائے گئے ہیں۔ یہ اطلاع بنگلہ دیشی ہائی کمیشن نے دی ہے ۔محبوب الزماں نے ای میل کے ذریعہ رائٹر کو بتایا کہ ہمیں وزارت صحت نے کل اطلاع دی ہے کہ جن لوگوں میں کل اس مرض کی تصدیق ہوئی ہے ان میں سے 6 بنگلہ دیشی ہیں۔ہمیں یہ بھی بتایاگیا ہے کہ علامتیں بہت شدید نہیں ہیں یہ مریض ٹھیک ہوگئے ہیں یا زیر علاج ہیں۔ ہمارا اس ضمن میں وزارت صحت سے مسلسل رابطہ ہے ۔