گرفتار ملزمین میں دیویندر گپتا،لوکیش شرما،سوامی اسیمانند،بھرت موہن لال راتیشوراورراجندر چودھری شامل ہیں۔دیگر ملزمین سندیپ وی ڈانگے اوررامچندرکلسانگرے مفرور ہیں جبکہ ایک اور ملزم سنیل جوشی جس کا تعلق مدھیہ پردیش سے ہے ،کے قتل کی واردات جانچ کے دوران ہوئی تھی۔
اس معاملہ کا فیصلہ عدالت کی جانب سے سنائے جانے کے پیش نظر حیدرآبا دپولیس چوکس دیکھی گئی ۔
سٹی پولیس کے ساتھ ساتھ پولیس کے خصوصی دستوں کو بھی تعینات کیا گیا ہے ۔پولیس کابھاری بندوبست عدالت اور اس کے اطراف دیکھا گیا۔این آئی اے نے عدالت کے فیصلہ پرتبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ فیصلہ کی نقل ملنے کے بعد ہی آئندہ کے لائحہ عمل کے سلسلہ میں مناسب فیصلہ کیاجائے گا۔