لیبیا میں ہیلی کاپٹر حادثہ ، 6فوجی اہلکارہلاک

لیبیا کے شہر بن غازی میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیاجس کے باعث فرانس اور لیبیا کے تین ، تین فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے۔ لیبیا کی libya chopperسیکورٹی فورسز کے مطابق فرانسیسی انٹیلی جنس کے اہلکار مشرقی لیبیا میں خفیہ مشن پر تھے۔

لیبیا کے سیکورٹی ترجمان کا کہنا ہے کہ مشن کے دوران ایم 17ہیلی کاپٹر بن غازی کے جنوبی علاقے مغرون میں گر کر تباہ ہوا۔

حادثے میں ہیلی کاپٹر میں سوار تین فرانسیسی انٹیلی جنس آفیسرز ہلاک ہو گئے۔ مرنے والوں میں لیبیا کی سیکورٹی فورسز کے دو ٹیکنیشن اور ہیلی کاپٹر کا پائلٹ بھی شامل ہے ۔

لیبیا سیکورٹی فورسز کے ترجمان نے مرنے والے اہلکاروں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *