چكن گنيا سے کوئی موت نہیں ہوئی
نئی دہلی : دہلی میں تیزی سے پھیل رہے چكن گنيا کا ٹھیکرا دہلی حکومت نے ایل جی پر پھوڑا ہے ۔ وزیر صحت ستیندر جین نے آج پریس کانفرنس میں میڈیا پر پینک پھیلانے کا الزام لگایا ۔ وزیر صحت نے کہا کہ چكن گنيا سے پوری دنیا میں آج تک کوئی موت نہیں ہوئی ۔ انہوں نے چیلنج کیا کہ آپ ثابت کرکے دکھا دیجئے کی یہ اموات چكن گنيا سے ہوئی ہیں ۔ چكن گنيا ابھی تک وبا نہیں ہے ۔ میڈیا نے اسے وبا بنادیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مچھروں کو مارنے کی ذمہ داری ایم سی ڈی کی ہے ۔ اگر میں کوئی افسر بلانا چاہتا ہوں تو وہ نہیں آئے گا ۔
ایم سی ڈی کی تازہ رپورٹ کے مطابق اس ہفتے ڈینگو کے 176 نئے کیسز سامنے آئے ۔ دارالحکومت میں اب تک ڈینگو کے کل 487 کیس سامنے آ چکے ہیں اور اس سے پانچ لوگوں کی موت ہو چکی ہے ۔ یہی حال چكن گنيا کا بھی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق چكن گنيا کے اب تک 432 کیس درج کئے جا چکے ہیں ۔ اتوار کو ہی دہلی کے جامعہ نگر میں ڈینگو سے 18 سال کے ایک نوجوان کی موت ہو گئی تھی ۔