ممبئی: بمبئی ہائی کورٹ نے سروس ٹیکس محکمہ کو شراب کاروباری وجے مالیا کے پرائیویٹ طیارے کو دوبارہ نیلام کرنے اور فروخت کے عمل کو 15 دسمبر تک مکمل کرنے کا حکم دیا۔
سروس ٹیکس محکمہ کے بقائے کی وجہ وجے مالیا کا ذاتی طیارہ یہاں ہوائی اڈے پر کھڑا ہے ۔جج ایس سی دھرمادھیکاري اور جج بی پی کولاباوالا کی بنچ نے کہا کہ ‘مالیا کے ذاتی طیارے کو فروخت یا نیلام کرنے کے عمل کو سروس ٹیکس محکمہ جلد مکمل کرے ‘۔
انہوں نے کہا کہ مالیا کا نجی طیارے ھوائی اڈہ پر کھڑا ہے لیکن آپ لوگ صرف وقت کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ڈویژن بنچ نے معاملے میں 15 دسمبر تک تمام کام مکمل کرنے کا حکم دینے کے ساتھ مالیا کے طیارے کو نیلام یا فروخت کرنے کا بھی حکم دیا۔
مالیا کے طیارے کو نیلام کرنے کے سلسلے میں ایک مفاد عامہ کی عرضی پر کل عدالت میں سماعت چل رہی تھی۔محکمہ کے حکام نے عدالت کو بتایا کہ مالیا کے نجی طیارے کی کُل قیمت کی صرف 80 فیصد تک بولی لگائی گئی۔
عدالت نے اس معاملے میں اگلی سماعت 20 دسمبر طے کی ہے ۔