آلودگی پر نیشنل گرین ٹریبونل نے دہلی سمیت ہریانہ اور پنجاب کو بھی لگائی پھٹکار

NEW DELHI, INDIA - NOVEMBER 6: People wear pollution masks during the protest march for "Your Right To Breathe" at Jantar Mantar, on November 6, 2016 in New Delhi, India. New Delhi's air quality has steadily worsened over the years, a consequence of rapid urbanisation that brings pollution from diesel engines, coal-fired power plants and industrial emissions. Several schools cancelled outdoor activity for the students due to the smog. (Photo by Virendra Singh Gosain/Hindustan Times via Getty Images)

نئی دہلی۔ آلودگی پر نیشنل گرین ٹریبونل نے دہلی سمیت ہریانہ اور پنجاب کو بھی پھٹکار لگائی ہے۔ نیشنل گرین ٹریبونل(این جی ٹی) نے آلودگی سے نمٹنے کے طریقوں کے سلسلے میں دہلی سمیت پڑوسی ریاستوں ہریانہ اور پنجاب کی حکومتوں کو بھی سخت پھٹکار لگائی ہے۔

این جی ٹی نے آلودگی سے نمٹنے کے لئے دہلی حکومت کی طرف سے کی جانے والی کوششوں پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ آلودگی کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی ہے او ر اس لئے موثر اقدامات نہیں ہوپا رہے ہیں۔اس نے یہ سوال بھی کیا کہ سڑکوں پر پانی چھڑکنے کے بجائے یہ کام ہیلی کاپٹروں سے کیوں نہیں کیا جارہا ہے۔
این جی ٹی نے اس موقع پر دہلی حکومت سے یہ جاننا چاہا کہ اس کے پاس ایسے کوئی اعدادو شمار ہیں جس سے ہے پتہ لگتا ہو کہ ریاستی حکومت کے ذریعہ کی گئی کوششوں سے دھند اورآلودگی میں کوئی کمی آئی ہے۔ اس نے یہ سوال بھی کیا کہ یہ جاننے کے باوجود کہ پوال جلانے اور دیوالی کے بعد ہر سال آلودگی میں اضافہ ہوتا ہے اس مسئلے سے نمٹنے کے لئے اگست یا ستمبر میں کوئی میٹنگ کیوں طلب نہیں کی گئی ۔ ٹریبونل نے دہلی حکومت کے ذریعہ اسکول بند کئے جانے کے اقدامات پر سوال اٹھائے اور کہا کہ گھر میں بیٹھنے سے کیا بچے بچ جائیں گے۔

http://www.naqeebnews.com

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *