بائیں ہاتھ سے باؤلنگ کروانے والے آسٹریلیا کے سابق فاسٹ باؤلر ڈگ بولنجر نے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
نیو ساؤتھ ویلز کے 36 سالہ پیسر نے اپنا ٹیسٹ ڈیبیو جنوبی افریقہ کے خلاف 2009 میں کیا، انہوں نے کینگروز کی جانب سے 12 ٹیسٹ میچوں میں نمائندگی کرتے ہوئے 25.92 کی اوسط سے 50 وکٹیں حاصل کیں۔
اس مختصر ٹیسٹ کیریئر میں ڈگ بولنجر کی بہترین باؤلنگ 28/5 ہے، جو انہوں نے مارچ 2010 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ویلنگٹن میں کی۔
ڈگ بولنجر نے اپنا ون ڈے ڈیبیو پاکستان کے خلاف 24 اپریل 2009 کو دبئی کے مقام پر کیا جہاں وہ ایک بھی وکٹ حاصل نہیں کر پائے لیکن تین میچوں کی سیریز کے دوسرے میں میچ میں 35 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جو ان کی بہترین باؤلنگ ہے۔