جکارتا۔ انڈونیشیا میں سیلاب کی وجہ سے ہزاروں لوگ گھر چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ دارالحکومت جکارتہ میں سینکڑوں گھروں میں پانی بھر گیا ہے۔ حالات انتہائی خراب ہیں۔ بھاری بارش کی وجہ سے جکارتہ میں 50 سے زیادہ علاقوں میں سیلاب آ گیا ہے۔ ڈیزاسٹر ریلیف ایجنسی کے مطابق مشرقی جکارتہ میں 4.9 فٹ تک پانی بھرا ہوا ہے۔
ریلیف ایجنسی کے مطابق شہر کے نالوں میں بھاری بارش کے پانی کو روک نہیں پائے اور پانی سڑکوں پر بہنے لگا۔ بتایا جا رہا ہے کہ بہت سی ندیاں خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہیں۔ معمولات زندگی درہم برہم ہو گئے ہیں۔ حالات سے نمٹنے کے لیے فوج کے جوان بھی لگائے گئے ہیں۔ ملک کے میٹروپولیٹن علاقوں میں کروڑوں لوگ رہتے ہیں۔ سال 2013 میں سیلاب کی وجہ سے جکارتہ میں دو درجن سے زیادہ لوگوں کی موت ہو گئی تھی اور ہزاروں لوگوں کو اپنے گھر چھوڑ کر جانا پڑا تھا۔