لاس اینجلس: امریکہ کے جنوبی کیلی فورنیا میں آگ کے تیزی سے پھیلنے کی وجہ سے وہاں کے 82 ہزار لوگوں کو علاقہ خالی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ آگ نو ہزار ایکڑ میں پھیل چکی ہے ۔
ایک افسر نے کہا کہ کیجن درہ علاقے میں آگ پر قابو پانے کے لئے 700 فائربریگیڈ گاڑیوں کو لگایا گیا ہے ۔ آگ کی وجہ سے تین لاکھ ایکڑ علاقے میں سیاہ دھند چھا گئی ہے ۔امریکی ون سروس کی ترجمان لن سلیٹ نے کہا، “تیز ہواؤں کی وجہ سے آگ مزید تیزی سے پھیل رہی ہے
۔
کیلی فورنیا کے جنگلات اور آگ سے تحفظ کے محکمہ کے لنے تولمیشوف نے کہا، “اس آگ کی وجہ سے لاس اینجلس سے 120 کلومیٹر مشرق کے رائٹ وڈ طبقہ کے لوگوں کو گھروں سے باہر نکل جانے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ ترجمان نے بتایا کہ کئی گھروں کے راکھ ہو جانے کی وجہ سے کم از کم 82 ہزار لوگوں کو وہاں سے نکلنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔
حکام نے کہا آگ کے لگنے کے اسباب کی تحقیقات کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شمالی کیلی فورنیا کے جنگلوں میں آگ لگنے سے 175 سے زائد گھر اور دکانیں جل کر تباہ ہو گئے ہیں۔ ایک 40 سالہ ڈمن پشلک کو آگ لگانے کے شبہ میں گرفتار کیا گیا ہے اور اسے آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
کیلی فورنیا کے گورنر جیری براؤن نے آگ کی وجہ سے سین برنانڈنو کاؤنٹی میں ایمرجنسی کا اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے ریاستی اداروں کو مقامی حکام کی مدد کرنے کی ہدایت دی ہے ۔