نئی دہلی : فرحان اختر نے راج ٹھاکرے کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا کہ وہ اے دل ہے مشکل کی طرز پر فوج کے امدادی فنڈ میں پانچ کروڑ روپے ہرگز نہیں دیں گے۔ فلم اداکار فرحان اختر نے فلم اے دل ہے مشکل کو تنازع سے بچانے کے لئے جس طرح تاوان جیسے اقدامات اٹھائے گئے، اس کو افسوس ناک قرار دیا ہے ۔ ایسا کر کے فرحان نے کو ایم این ایس کے سربراہ راج ٹھاکرے کو آئینہ دکھانے کی بھی کام کیا ہے ۔ فرحان اختر نے کہا ہے کہ فلم رئیس کو ریلیز کرنے کے لئے فوج کے امدادی فنڈ میں پانچ کروڑ روپے دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔ اس فلم میں فرحان اختر کام کر رہے ہیں ۔ فلم میں پاکستانی فنکار کے کام کرنے کی وجہ سے تنازع شروع ہوا ہے ۔ فرحان سے جب فلم اے دل ہے مشکل کی طرح فوج کے ریلیف فنڈ میں پیسے دینے کے بارے میں پوچھا گیا ، تو انہوں نے کہا کہ فوج نے اس طرح سے دی جانے والی رقم کو لینے سے انکار کر دیا ہے ، اس لیے وہ ایسا کرنے کے حق میں نہیں ہیں ۔
اس سے قبل اے دل ہے مشکل فلم کی رلیز ایم این ایس سربراہ راج ٹھاکرے کی دھمکی کے بعد اٹک گئی تھی۔ بعد میں فلم کے پروڈیوسرس کرنن جوہر اور دیگر ذمہ دار راج ٹھاکرے، وزیر اعلیٰ فڑنویس اور دیگر متعلقین کی ملاقات کے بعد فلم کی مشروط رلیز کی راہ ہموار ہوئی تھی۔ فلمسازوں نے فوجیوں کو خراج عقیدت اور فوجی رلیف فنڈ میں پانچ کروڑ روپے دینے کا یقین دلایا تھا جس کے بعد فلم رلیز ہو سکی تھی۔