سینا میں سعودی عرب سے منسلک 40 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصری فورسز نے صحرائے سینا میں سعودی عرب سے منسلک 40 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق مصری فورسز نے القاعدہ اور داعش سے وابستہ دہشت گردوں کے خلاف العریش کے جنوب میں کارروائی کی جس کے نتیجے میں 40 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ مصری فوج نے شیخ زواید علاقہ میں دہشت گردوں کے تین حملوں کو ناکام بناتے ہوئے ان کے جنگی وسائل کو هثم تباہ کردیا ہے۔ ادھر سعودی عرب سے منسلک وہابی دہشت گردوں نے بھی صحرائےسینا میں ایک کارروائی کے دوران مصر کے پانچ فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔