گوہاٹی: بابری مسجد کے انہدام کے پس منظر والا ڈرامہ کل یہاں اسٹیج پر پیش کیا جائے گا ۔
دسویں سالانہ برج ناتھ شرما میلہ گیارہ ستمبر سے شروع ہونے والا ہے ۔ اس میں مشہور مصنف اور گوہاٹی کے کاٹن کالج کے سابق پرنسپل سیتاناتھ لہکار لکھا ہوا ڈرامہ مہاجاگیہ دکھایا جائے گا۔
یہ ڈرامہ اتوار کو رابندر بھون میں گوہاٹی یونیورسٹی کے طلبا کا گروپ ”سانکو” پیش کرے گا ۔ اس کی ہدایت دیباشیش سیکیا نے دی ہے ۔
چھ دسمبر 1992 کو کار سیوکوں کی بھیڑ نے اجودھیا (اترپردیش) میں 16 صدی کی قدیم بابری مسجد کو گرا دیا تھا۔