رانچی: سابق کپتان مہیندر سنگھ دھونی نے تیسرے ٹیسٹ سے پہلے رانچی پچ کا کیا معائنہ۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی نے ہندستان اور آسٹریلیا کے درمیان 16 مارچ سے ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میچ سے پہلے جھارکھنڈ ریاستی کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم (جےایس سي اے) میں پچ کا معائنہ کیا۔
بدھ کی شام کو دھونی کو پچ کیوریٹر ایس بی سنگھ کے ساتھ میدان پر بات چیت کرتے ہوئے دیکھا گیا۔دھونی نے بعد میں پچ کا معائنہ بھی کیا۔تاہم ایس بی سنگھ کا کہنا تھا کہ وہ روٹین دورہ تھا اور اس کا 16 سے 20 مارچ کے درمیان ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میچ سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔
دھونی نے اپنی آبائی ریاست میں ہونے والے اس ٹیسٹ کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا۔اس سے پہلے ایسی خبریں آ رہی تھی کہ سابق ہندستانی کپتان دھونی کولکاتہ سے بنگلور جائیں گے، لیكن وہ رانچی لوٹ آئے ہیں۔ہندستان اور آسٹریلیا چار میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں 1۔1 سے برابری پر ہے۔جےایس سي اے اسٹیڈیم پہلی بار ٹیسٹ میچ کی میزبانی کرے گا۔