نئی دہلی : دہلی کے میور وہار فیز -3 میں اے ٹی ایم کے آگے قطار میں کھڑی ایک لڑکی جب انتظار کرتے کرتے تھک گئی ، تو اس نے احتجاج کیا اور پھر غصے میں اپنا ٹاپ ہی اتار دیا۔ شادی سے پہلے کی اس حرکت سے وہاں لوگ حیران رہ گئے۔
فورا وہاں پولیس پہنچ گئی، لیڈی پولیس نوجوان خاتون کو غازی پور تھانے لے گئی، وہاں اسے سمجھایا گیا، اس کے بعد اے ٹی ایم لے جاکر اس کو پیسے دلائے گئے۔
ایک عینی شاہد نے بتایا کہ لڑکی کے اچانک سر بازار ٹاپ لیس ہو جانے سے لوگ حیران رہ گئے، کچھ ہی فاصلے پر موجود خاتون پولیس موقع پر پہنچی اور لڑکی کو کپڑے پہنائے، پھر اسے غازی پور تھانہ لے جایا گیا۔ بعد میں اسے ایکسس بینک کے اے ٹی ایم لے جاکر الگ سے پیسے دلوائے گئے۔
تصویر موقع پر موجود رنجن چندرا کی ہے
وہاں موجود لوگوں کا کہنا تھا کہ کئی گھنٹوں تک قطار میں کھڑے ہونے کے بعد بھی پیسے نہیں مل رہے ہیں، چھٹی کا پورا دن قطار میں کھڑے ہوئے ہی گزر گیا،
دہلی میں جگہ جگہ اے ٹی ایم پر لوگوں کی لمبی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں ۔ ملک بھر میں لوگ روپے نکالنے کے لئے اے ٹی ایم اور پوسٹ آفس کے آگے قطار میں کھڑے ہیں۔ اتوار کا دن ہونے کی وجہ سے آج کچھ زیادہ ہی بھیڑ ہے۔