مہوبہ:ترپردیش کے ضلع مہوبہ میں قرض اور معاشی تنگی سے پریشان ایک کسان کی مشتبہ حالت میں موت ہو گئی۔
پولس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ گرو دیال سنگھ نے آج یہاں بتایا کہ کھنہ علاقے میں مواي خورد کے باشندے 40 سالہ کسان اجے کمار کی مشتبہ حالات میں موت ہو گئی۔اجے کمار صبح اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پڑے ہوئے ملے ہیں۔ اہل خانہ کے مطابق اجے کمار خشک سالی کے سبب بگڑ تی ہوئی معاشی صورت حال سے پریشان تھا۔
گزشتہ چار سال سے پڑنے والی خشک سالی کی وجہ سے فصل نہیں ہونے پر بچو ں کا پیٹ پالنے کے لئے اس نے زمین گروی رکھ کر ساہوکار وں سے ڈیڑھ لاکھ روپے کا قرض لے رکھا تھا۔جس کی ادائیگی کے لئے اس پر دباؤ تھا۔ اس کے پاس چھ بیگھہ کھیتی کی زمین تھی۔
پولس اہلکار نے بتایا کہ پولس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔ معاملے میں سب ڈویژنل مجسٹریٹ ننکو رام نے کہا کہ کسان کی موت کے کیس میں محصولات کے اہلکاروں کو موقع پر بھیج کر رپورٹ طلب کی گئی ہے ۔ ضرورت ہونے پر کسان کے خاندان کو مفت اناج بھی مہیا کرایا جائے گا۔