چمکتے نیلے سوٹ میں جاٹو نے بتایا’’ ہم 21 ویں صدی میں رہ رہے ہیں لیکن کچھ لوگ سوچتے ہیں کہ دلتوں کی کوئی عزت نہیں ہے۔ میں ایسا پہلا شخص ہوں جو اس گاوں سے بارات لے جا رہا ہوں ۔ یہ صرف بابا صاحب اور ان کے آئین کی وجہ سے ایسا ہو سکا ہے‘‘۔
ضلع انتظامیہ نے پہلے تو ٹھاکر کمیونٹی کے اعتراض کے بعد نظامپور گاوں میں بارات نکالنے کی اجازت نہیں دی۔ تاہم جاٹو جھکے نہیں اور مجسٹریٹ، ایس پی، الہ آباد ہائی کورٹ اور یہاں تک کہ وزیر اعلیٰ کے دفتر تک اپنی عرضی لگا دی۔