ناسک: مہاراشٹر کے ناسک میں ایک بچی کے ساتھ مبینہ آبروریزی کے واقعہ کے بعد ہوئے تشدد کے مدنظر پانچ دیہاتوں میں کرفیو لگا دیا گیا ہے ۔پولیس نے یہاں کے ترمبکیشور تحصیل
کے تحت تالے گا ¶ں، انجینری، مہیراونی،
تالویڑ اور گوڑے گا ¶ں میں قانونی نظام برقرار رکھنے کے لئے کرفیو لگادیا ہے ۔ علاوہ ازیں اگت پوری تعلقہ میں بھی دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے ۔ کرفیو زدہ علاقوں میں آج نصف گھنٹہ کی چھوٹ دی گئی ہے ۔ خیال رہے کہ گزشتہ ہفتہ ایک نابالغ لڑکے کے پانچ سالہ بچی کے ساتھ مبینہ آبروریزی کے واقعہ کے بعد سے تشدد اور آگ زنی شروع ہو گئی تھی۔