میرٹھ 14 ستمبر (یواین آئی) اترپردیش میں میرٹھ کے موانا روڈ علاقے میں مسلح بدمعاشوں نے بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے لیڈر کا گولی مار کر قتل کر دیا۔پولیس ذرائع نے آج بتایا کہ بی ایس پی لیڈر گڈو چودھری پر جمعرات کے روز چار بدمعاشوں نے حملہ کیا۔
جان بچانے کے لئے بی ایس پی لیڈر نے اے ٹی ایم کاونٹر کی پناہ لی لیکن بدمعاشوں نے اس پر گولیاں چلانی شروع کردیں جس سے اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ عینی شاہدین کے مطابق واقعہ کے وقت پولیس کی پیٹرولنگ پارٹی کچھ ہی فاصلے پر موجود تھی لیکن بے خوف بدمعاش اس واقعہ کو انجام دے کر وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب رہے ۔ پولیس کے مطابق گڈو قتل کے تین مقدمات میں مطلوب تھا اور گزشتہ ماہ ہی ضمانت پر جیل سے چھوٹا تھا۔ پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔