ترکی کی فوج نے کہا ہے کہ ملک میں فوجی بغاوت کے وقت سے بیالیس ہیلی کا پٹر اور چودہ جنگی بحری جہاز لاپتہ ہیں۔
ارنا نے المسیرہ نیوز ویب سائٹ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ ترکی کے ایک فوجی عہدیدار نے سی این این سے بات چیت کرتے ہوئے فوجی بغاوت کے وقت سے ترک فضائیہ کے بیالیس ہیلی کاپٹروں کے لاپتہ ہونے کی تصدیق کی ہے۔
انھوں نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ ان ہیلی کاپٹروں کو مستقبل میں ملک کے داخلی حالات کو خراب کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
استنبول میں بھی بعض ذرائع نے کہا ہے کہ ترک بحریہ کے چودہ جنگی بحری جہاز فوجی بغاوت کے وقت سے لاپتہ ہیں۔ ان ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ جنگی بحری جہاز اس وقت سے لے کر اب تک اپنے مرکز کی طرف واپس نہیں آئے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل میڈیا نے ترکی کے کچھ ہیلی کاپٹروں اور جنگی بحری جہازوں کے لاپتہ ہونے کی خبر دی تھی۔