علاحدگی پسندوں اور پاکستان پر سادھا نشانہ
جموں : اتوار کو کشمیر کے دورے پر پہنچے مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کشمیر میں ملک مخالف نعرے لگانے والوں پر نشانہ سادھا ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے نعرے لگانا ، جو ملک کی تقسیم کی وکالت کرتا ہو ، اسے تقریر کی آزادی کے طور پر نہیں دیکھا جا سکتا ہے۔
انہوں نے پاکستان پر بھی نشانہ سادھتے ہوئے دہشت گردوں کا مددگار قرار دیا۔ جیٹلی نے کہا کہ 1990 میں پاکستان نے سمجھ لیا کہ ہندوستان سے جنگ میں نہیں جیت سکتا، اس لئے پاکستان نے سرحد پار سے دہشت گردوں کو بھیجنا شروع کر دیا۔
جیٹلی نے علاحدگی پسند لیڈروں کو بھی نشانے پر لیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کشمیر میں جو حالات ہیں ، اس کے لئے نہ صرف پاکستان بلکہ علاحدگی پسند بھی ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علاحدگی پسندوں سے کبھی کسی طرح کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ جیٹلی نے هيرانگر میں ترنگا یاترا میں بھی شرکت کی۔