حیدرآباد :چتور میں ٹاسک فورس پولیس پر لال صندل کی لکڑی کے اسمگلرس نے پتھر بازی کی ۔ اس واقعہ میں پولیس کا ایک کانسٹبل معمولی طور پر زخمی ہوگیا ۔ پولیس نے دو اسمگلرس کو حراست میں لے لیا ۔ چتور کے باکرا پیٹ گھاٹ میں تلاشی مہم کے دوران پولیس کا سامنا لال صندل کی لکڑی کے 20اسمگلرس سے ہوگیا ۔
اسی دوران پولیس نے خودسپردگی کی ہدایت دی ۔ تاہم ان اسمگلرس نے پولیس پر پتھر بازی شروع کردی ۔ اس کے بعد پولیس نے ہوا میں فائرنگ کی ۔ تمام اسمگلرس فرار ہوگئے تاہم دو کو پولیس نے حراست میں لے لیا ۔ ان اسمگلرس کا تعلق تمل ناڈو کے جاودھا ہلز سے ہے ۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے قیمتی لال صندل کی لکڑی بھی ضبط کرلی ۔