شاہ جہاں پور : ایس پی کے امیدوار رام مورتی ورما کی انتخابی مہم کی گاڑی کی زد میں آکر بچے کی موت ہو گئی۔ اترپردیش کے شاہ جہاں پور میں تیز رفتار سے آ رہی انتخابی مہم کی ایک گاڑی نے روڈ کے کنارے کھیل رہے بچے کو روند دیا ۔
بچہ کی موقع پر ہی دردناک موت ہو گئی ۔ یہ گاڑی سماجوادی پارٹی کے وزیر رام مورتی ورما کی انتخابی مہم کی بتائی جا رہی ہے ۔ رام مورتی ورما ددرول اسمبلی سیٹ سے سماج وادی پارٹی کے امیدوار ہیں ۔
بتایا جارہا ہے کہ ایس پی امیدوار کی گاڑی کافی تیز رفتار سے واپس لوٹ رہی تھی ، تبھی ہیر پور گاؤں کے رہنے والے 14 سال کے ارون کمار روڈ کے کنارے کھیل رہا تھا ۔ اس دوران گاڑی نے اسے روند دیا ۔ اس حادثے میں بچہ کی موقع پر ہی دردناک موت ہو گئی ۔ پولیس نے گاڑی کو اپنے قبضہ میں لے کر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے ۔
پولیس کے مطابق یہ ایس پی امیدوار کی انتخابی مہم کی گاڑی ہے ، جس سے بچے کی دب کر جان گئی ہے ۔ خیال رہے کہ اتر پردیش میں 11 فروری سے 8 مارچ کے درمیان سات مراحل میں اسمبلی انتخابات ہو رہے ہیں ۔ کانگریس ، نیشنل لوک دل اور سماج وادی پارٹی کے درمیان اتحاد کے باوجود کثیر رخی مقابلہ ہونے کی امید ہے۔