‘انصاف’ پر سنائی کھری کھری
نئی دہلی۔ عدلیہ اور ایگزیکٹو کے درمیان چل رہی تکرار کی ہلکی سی جھلک آج پھر اس وقت دکھائی دی جب یوم آزادی کے موقع پر چیف جسٹس آف انڈیا ٹی ایس ٹھاکر نے پی ایم کی تقریر میں ایک انتہائی ضروری مسئلے کا ذکر نہ کرنے پر مایوسی کا اظہار کیا۔ جسٹس ٹھاکر نے ججوں کی تقرری کا مسئلہ اٹھایا۔ جسٹس ٹھاکر نے کہا کہ ہمیں سوچنا ہوگا کہ اس ملک کے لوگوں کو انصاف ملے۔ میں امید کر رہا تھا کہ وزیر اعظم اور وزیر قانون کی تقریر میں ججوں کی تقرری کا ذکر ہو گا۔ مقدمات بڑھ گئے ہیں، لوگوں کی امیدیں بڑھ گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں بڑی بیباکی سے بولتا ہوں۔ مجھے نہ کسی سے کوئی پریشانی ہے، نہ ہچکچاہٹ ہوتی ہے۔غربت ہٹائیں، لیکن ہم وطنوں کے لئے انصاف کے لئے بھی کچھ سوچئے۔ آج آپ نے ہمارے بہت ہی پاپولر وزیر اعظم کی تقریر کو سنا، میں امید کر رہا تھا کہ انصاف کی بات ہوگی۔ ججوں کی تقرری کی بات ہوگی۔ میں نے بار بار گزارش کی ہے، اس طرف بھی توجہ دیجئے۔
چیف جسٹس نے وزیر اعظم مودی کی تقریر پراٹھایا سوال