نئی دہلی۔ چھوٹا شکیل نے داؤد کی بیماری کی خبروں کو مسترد کیا۔ ہندوستان کے مطلوب ترین کریمنل داؤد ابراہیم کو کراچی میں دل کا دورہ پڑنے کی خبر ہے۔ اس کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق، داؤد کراچی کے ایک ہسپتال میں بھرتی ہے اور اسے وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔ حالانکہ چھوٹا شکیل نے داؤد کی بیماری کی خبروں کی تردید کی ہے۔ اس نے کہا ہے کہ داؤد ابراہیم بالکل ٹھیک ہے۔ ناراض ہوئے شکیل نے کہا، آپ لوگ پتہ نہیں کہاں سے خبر لاتے ہو۔ میں اس سے ابھی تھوڑی دیر پہلے ہی ملا تھا۔ وہ سر سے لے کر ناخن تک مکمل طور پر ٹھیک ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ داؤد کو برین ٹیومر ہو گیا ہے اور پاکستان کے ایک مشہور ڈاکٹر نے اس کا آپریشن کیا ہے، حالانکہ یہ آپریشن ناکام ہو گیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق، داؤد کا آپریشن 22 اپریل کو کراچی میں کیا گیا تھا اور آپریشن کے ناکام ہونے کے بعد اسے مشینوں کے سہارے زندہ رکھا جا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ داؤد کی نازک حالت کی معلومات اس کے ممبئی کے گھر والوں کو دے دی گئی ہے، اگرچہ، اس کی سرکاری تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
ذرائع نے کہا ہے کہ 20 دن پہلے داؤد ابراہیم کو لقوے کا اٹیک آیا تھا۔ بتا دیں کہ 61 سالہ داؤد ابراہیم 1993 میں ہوئے ممبئی بم دھماکوں کا اہم ملزم ہے۔ ممبئی بم دھماکوں میں 257 افراد ہلاک ہوئے تھے، جبکہ 717 افراد زخمی ہو گئے تھے۔