مودی، جیٹلی اور آر بی آئی گورنر کے خلاف مقدمہ کی اپیل، نوٹ نکالنے گئے شخص کی موت پر

RANCHI, NOV 11 (UNI):- People waiting in queue for their turn to exchange their currency notes in front of Bank of India branch , in Ranchi on Friday.UNI PHOTO-21U

چترکوٹ : مودی، جیٹلی اور آر بی آئی گورنر کے خلاف مقدمہ کی اپیل کی گئی ہے۔اترپردیش کے چترکوٹ ضلع میں آج ایک وکیل نے چیف جوڈیشل مجسٹریٹ (سی جے ایم) كي عدالت میں وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر خزانہ ارون جیٹلی اور آر بی آئی گورنر کے خلاف مقدمہ درج کرانے کی اپیل کی ہے۔
مسٹر مشرا نے سی جے ایم کودیئے ایک مکتوب میں لکھا ہے کہ مئو علاقے میں منی نشاد نامی ایک شخص کی بینک سے رقم نکالنے کے لئے لگی لائن میں ہی موت ہو گئی تھی۔ اس کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی،

وزیر خزانہ ارون جیٹلی اور ریزرو بینک کے گورنر قصوروار ہیں۔ اس لئے ان کے خلاف مقدمہ رجسٹرڈ کرکے کارروائی کی جانی چاہئے۔ عدالت نے تین جنوری کو اس معاملے کی سماعت کرنے کی تاریخ مقرر کی ہے۔

http://www.naqeebnews.com

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *