بنگلورو : حزب المجاہدین کے دہشت گرد برہان وانی کے مارے جانے کے بعد کشمیر میں تشدد کے بعد امن بحال کرنے کی مرکز کی کوششوں کے درمیان برہان کے والد مظفر وانی نے آرٹ آف ليونگ کے بانی مسٹر شری روی شنکر سے بنگلور میں واقع ان کے آشرم میں ملاقات کی۔
روحانی گرو نے ٹوئٹر پر کہا کہ مظفر وانی دو دنوں سے آشرم میں تھے اور دونوں نےکئی مسائل پر بات چیت کی۔ روی شنکر نے کہا کہ برہان وانی کے والد گزشتہ دو دنوں سے آشرم میں تھے۔ ہم نے کئی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے مظفر وانی کے ساتھ اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی۔
قابل ذکر ہے کہ برہان وانی کو انکاونٹر میں مارے جانے کے بعد سے ہی کشمیر تشدد کی لپیٹ میں ہے۔ تقریبا 50 دنوں سے کشمیر وادی میں کرفیو لگا ہوا ہے اور پولیس ومظاہرین میں تصادم میں تقریبا 60 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کے دو دن کے کشمیر دورے کے بعد ہفتہ کو وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے دہلی میں وزیر اعظم مودی سے بھی ملاقات کی تھی۔