ممبئی۔ بی ایم سی کے لئے جاری پولنگ میں بالی ووڈ کے ستاروں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ مہاراشٹر میں 118 پنچایت کمیٹیوں، 11 ضلع پریشدوں اور دس میونسپل کارپوریشنوں کے نمائندوں کے لئے آج دوسرے اور آخری مرحلے کی پولنگ صبح ساڑھے سات بجے سے سخت سیکورٹی کے دوران جاری ہے۔ ان انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال کیا جا رہا ہے جس کے لئے پوری ریاست میں 48062 کنٹرول پینل بنائے گئے ہیں اور 958604 افسر اور ملازمین کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔ ممبئی میں مجموعی طورپر 9180491 رائے دہندگان ہیں جن میں 5030361 مرد اور 414974 خواتین ہیں۔227 وارڈوں کیلئے مجموعی طورپر 2275 امیدوار میدان میں ہیں۔
الیکشن کمیشن نے معذور افراد کیلئے خصوصی انتظامات کئے ہیں اور جہاں پر ووٹ پہلی یا دوسری منزل پر پولنگ ہو رہی ہے وہاں ایسے لوگوں کو وہیل چیئر پر لانے کا انتظام کیا گیا ہے۔ یہ سہولیات فراہم کرنے کے لئے کارپوریشن فی ووٹر 103.48 روپے خرچ کر رہا ہے۔
ممبئی اور اس کے 1582مضافاتی علاقوں میں 7304 پولنگ مراکز بنائے گئے ہیں جہاں 42797 انتخابی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ ان میں سے 688 حساس اور 17 نہایت حساس پولنگ مراکز ہیں۔ احتیاط کے طور پر انتظامیہ نے 1200 سماج دشمن عناصر کو حراست میں لیا ہے۔ مہاراشٹر پولیس نے انتخابات اور ووٹ کے لئے مجموعی طورپر 35000 پولیس اہلکاروں کا انتطام کیا ہے۔ پولنگ مراکز پرکلوز سرکٹ کیمرے لگائے گئے ہیں۔ ووٹوں کی گنتی 23 فروری کو ہوگی۔
ووٹنگ شروع ہونے کے ساتھ ہی پولنگ مراکز پر لوگ پہنچنے لگے تھے۔ کئی جگہ ووٹروں کی طویل قطاریں دکھائی دیں۔ عام لوگوں کے ساتھ ساتھ کئی جانی مانی ہستیوں نے سب سے پہلے ووٹ ڈالنے کا کام کیا۔ جانے مانے لوگوں میں آر ایس ایس چیف موہن بھاگوت، رتن ٹاٹا، انوشکا شرما، ریکھا، زویا اختر، رنویر کپور، راج ٹھاکرے، ٹینا امبانی، کرکٹر سندیپ پاٹل اپنا ووٹ ڈال چکے ہیں۔ بی ایم سی کی 227 نشستوں پر انتخابات ہو رہے ہیں جس میں 2275 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ ووٹنگ صبح ساڑھے سات بجے سے شام ساڑھے پانچ بجے تک ہوگی۔بی ایم سی کے لئے ووٹنگ جاری: بالی ووڈ کے ستاروں نے ڈالے ووٹ
ممبئی۔ بی ایم سی کے لئے جاری پولنگ میں بالی ووڈ کے ستاروں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ مہاراشٹر میں 118 پنچایت کمیٹیوں، 11 ضلع پریشدوں اور دس میونسپل کارپوریشنوں کے نمائندوں کے لئے آج دوسرے اور آخری مرحلے کی پولنگ صبح ساڑھے سات بجے سے سخت سیکورٹی کے دوران جاری ہے۔ ان انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال کیا جا رہا ہے جس کے لئے پوری ریاست میں 48062 کنٹرول پینل بنائے گئے ہیں اور 958604 افسر اور ملازمین کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔ ممبئی میں مجموعی طورپر 9180491 رائے دہندگان ہیں جن میں 5030361 مرد اور 414974 خواتین ہیں۔227 وارڈوں کیلئے مجموعی طورپر 2275 امیدوار میدان میں ہیں۔
الیکشن کمیشن نے معذور افراد کیلئے خصوصی انتظامات کئے ہیں اور جہاں پر ووٹ پہلی یا دوسری منزل پر پولنگ ہو رہی ہے وہاں ایسے لوگوں کو وہیل چیئر پر لانے کا انتظام کیا گیا ہے۔ یہ سہولیات فراہم کرنے کے لئے کارپوریشن فی ووٹر 103.48 روپے خرچ کر رہا ہے۔
ممبئی اور اس کے 1582مضافاتی علاقوں میں 7304 پولنگ مراکز بنائے گئے ہیں جہاں 42797 انتخابی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ ان میں سے 688 حساس اور 17 نہایت حساس پولنگ مراکز ہیں۔ احتیاط کے طور پر انتظامیہ نے 1200 سماج دشمن عناصر کو حراست میں لیا ہے۔ مہاراشٹر پولیس نے انتخابات اور ووٹ کے لئے مجموعی طورپر 35000 پولیس اہلکاروں کا انتطام کیا ہے۔ پولنگ مراکز پرکلوز سرکٹ کیمرے لگائے گئے ہیں۔ ووٹوں کی گنتی 23 فروری کو ہوگی۔
ووٹنگ شروع ہونے کے ساتھ ہی پولنگ مراکز پر لوگ پہنچنے لگے تھے۔ کئی جگہ ووٹروں کی طویل قطاریں دکھائی دیں۔ عام لوگوں کے ساتھ ساتھ کئی جانی مانی ہستیوں نے سب سے پہلے ووٹ ڈالنے کا کام کیا۔ جانے مانے لوگوں میں آر ایس ایس چیف موہن بھاگوت، رتن ٹاٹا، انوشکا شرما، ریکھا، زویا اختر، رنویر کپور، راج ٹھاکرے، ٹینا امبانی، کرکٹر سندیپ پاٹل اپنا ووٹ ڈال چکے ہیں۔ بی ایم سی کی 227 نشستوں پر انتخابات ہو رہے ہیں جس میں 2275 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ ووٹنگ صبح ساڑھے سات بجے سے شام ساڑھے پانچ بجے تک ہوگی۔