لکھنؤ۔مشن یو پی کی کامیابی کے مقصد سے بی جے پی کی ’پریورتن یاترا‘ آئندہ5نومبر سے شروع ہوگی۔چار مراحل میں برآمد ہونے والی اس یاترا کا آغاز پارٹی کے قومی صدر امت شاہ سہارنپور سے کریں گے۔پارٹی کے ریاستی صدر کیشو پرساد موریہ نے یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ پارٹی کے عہدیداروں کی میٹنگ میں آج بی جے پی یوپی انچارج اوم ماتھر کی موجودگی میں لیا گیا۔پریورتن یاترا ریاست کے سبھی403اسمبلی حلقوں سے گذرے گی۔ یاترا کا دوسرا مرحلہ 6 نومبر کو وہ للت پور سے شروع ہوگا۔ وہیں، تیسری یاترا8 نوبر کو سون بھدر اور چوتھی یاترا9 نومبر کو بلیا سے شروع ہوگی۔ 24 دسمبرکو یاترالکھنؤ میں پریورتن میٹنگ کی شکل میں تبدیل ہو جائے گی۔جہاں وزیر اعظم نریندر مودی ریلی سے خطاب کریں گے۔اس سے پہلے مودی 24 نومبر کو بندیل کھنڈ میں بھی ایک ریلی میں شرکت کریںگے۔
آج کی یٹنگ میں بی جے پی کے یوتھ، خواتین اور پسماندہ طبقے کا اجلاس منعقد کئے جانے کا فیصلہ ہوا ہے۔ تاہم، ابھی کانفرنس کے لئے ایک اور اجلاس کی جائے گی۔
یوتھ کانفرنس میں 1 سے 10 یوتھ آئیں گے۔ یہ اجلاس ہر ضلع میں ہوگا جبکہ خواتین کانفرنس بھی منعقد ہوگی اس میں ہر بوتھ سے 5 خواتین شامل ہوں گی۔ وہیں، پسماندہ طبقے کی کانفرنس دو اسمبلیوں کو ملا کر ایک ہو گی۔ ایک انتخابی سروے پر تبصرہ کرتے ہوئیموریا نے کہا کہ سروے میں ہمیں آگے بتایا گیا ہے، لیکن ہماری کم از کم 100 نشستیں کم کر کے دکھائی گئی ہیں۔