بیگو سرائے: بہار میں بیگوسرائے ضلع کے سنگھولہ تھانہ علاقے میں کل رات بدمعاشوں نے زرفدیہ کے لئے نجی اسکول کے ایک استاد کو اغوا کر لیا۔
پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ بگبارہ گاؤں کے رہنے والے راجیش کمار پڑوس کے ببھن گاما گاؤں گئے تھے جہاں سے رات لوٹنے کے دوران موٹر سائیکل سوار بدمعاشوں نے ان کا اغوا کر لیا۔بعد میں ان کے گھروالوں کو فون کرکے اغواکاروں نے دو لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا ۔ مسٹر کمار ایک پرائیویٹ اسکول میں پڑھاتے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ اس ضمن میں متعلقہ تھانہ میں معاملہ درج کرادیا گیا ہے ۔ پولیس معاملے کی چھان بین کر رہی ہے ۔