بچہ رائے سے 5 لاکھ روپے میں ہوئی تھی ڈیل
پٹنہ۔ بہار انٹر ٹاپرس گھوٹالہ میں بدھ کو بڑا انکشاف ہوا ہے ۔ پولیس نے اس معاملے میں انٹر سائنس کے تھرڈ ٹاپر راہل کمار کو ویشالی سے گرفتار کر لیا ۔ گرفتاری کے بعد تفتیش کے دوران راہل نے انکشاف کیا کہ سائنس کے تھرڈ ٹاپر بننے کے لئے اس کے والد نے بی ایس کالج کے ڈائریکٹر بچہ رائے سے 5 لاکھ روپے میں ڈیل کی تھی ۔ اس معاملے میں ڈھائی لاکھ روپے دیے جا چکے تھے اور باقی کے پیسے بعد میں دینے کی ڈیل ہوئی تھی ۔
ایس ایس پی منو مہاراج نے کہا کہ فی الحال راہل کمار سے پوچھ گچھ جاری ہے ، جس کے بعد اس کے والد کو بھی گرفتار کیا جائے گا ۔ اس سے قبل بہار بورڈ نے راہل کا رزلٹ منسوخ کر دیا تھا ۔ راہل انٹر سائنس میں تیسرا ٹاپر تھا ۔ ایس آئی ٹی کی ایف آئی آر میں سوربھ کو انٹر سائنس کا سکینڈ ٹاپر اور راہل کمار کو چوتھا ٹاپر بتایا گیا تھا ۔