بھاگلپور: بہار میں اس ضلع کے حبیب پور تھانے علاقے میں کل رات بیٹے نے جرائم پیشہ افراد کو مدد سے اپنے بزرگ باپ کا قتل کرادیا۔
سینٹر پولیس سپرنٹنڈنٹ منوج کمار نے آج یہاں بتایا کہ داود چک گاوں کے باشندہ محمد قاسم الدین (82) اپنی دوکان کے باہر بیٹھے تھے تبھی تین مسلح افراد نے گولی مارکر ان کا قتل کردیا۔ انہوں نے بتایا کہ قاسم الدین کے پانچ بیٹے ہیں ۔ ا ن کے درمیان جائیداد کے معاملے پر تنازعہ چل رہا تھا۔
مسٹر کمار نے بتایا کہ غالباً زمین کے بٹوارے سے ناراض ان کے بیٹے محمد تنزیل عرف ببلو نے جرائم پیشہ افراد کی مدد سے ان کا قتل کرایا ہے ۔ واردات کے بعد سے تنزیل فرار ہے ۔ پولیس معاملے کی چھان بین کررہی ہے ۔ لاش پورٹ مارٹم کے لئے بھاگلپور میڈیکل کالج اسپتال بھیج دی گئی ہے ۔