عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے رہنما کائدالغول نے بھی محمد بن سلمان کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد نے ریاض اور تل ابیب کے درمیان خفیہ تعلقات کو آشکارا کردیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے امریکی جریدے ایٹلانٹک کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے بہت سے مفادات مشترکہ ہیں اور کسی سمجھوتے کی صورت میں اسرائیل اور خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ملکوں کے علاوہ مصر و اردن کو بھی بہت فائدہ پہنچے گا۔
محمد بن سلمان نے اسرائیل کی جعلی حکومت کو جائز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلیوں کو اپنے لیے علحیدہ ملک قائم کرنے کا حق ہے۔
Pages: 1 2