فلسطینی تنظیموں نے امریکی جریدے کو دیئے گئے سعودی ولی عہد کے حالیہ انٹرویو پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمد بن سلمان فلسطینی امنگوں کا خون کرکے اسرائیل کی مفت خدمت کر رہے ہیں۔
جمہوری محاذ برائے آزادی فلسطین کے سینیئر رہنما طلال ابوظریفہ نے محمد بن سلمان کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد کا بیان فلسطینی کاز کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے۔ فلسطین کی تحریک صابرین نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بن سلمان کے بیان کا واضح مطلب یہ ہے کہ سرزمین فلسطین غاصبوں کے لیے ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بیان سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کا اعلان کردیا ہے۔
Pages: 1 2