پولیس نے بتایا کہ‘ انہوں نے مسجد کے لاؤڈ اسپیکر پر فتوے سے متعلق اعلانات کیے’۔
واضح رہے کہ بنگلہ دیشی میں 2001 میں فتویٰ دینے پابندی عائد کی گئی تھی تاہم 2011 میں بنگلہ دیش کی عدالت نے فیصلہ سنایا تھا کہ ذاتی اور مذہبی امور پر فتویٰ حاصل کیا جا سکتا ہے جس میں جسمانی سزا کا پہلو شامل نہ ہو۔
پولیس نے بتایا کہ گرفتار کیے گئے 6 افراد کے خلاف اسپیشل پاور ایکٹ 1974 (متنازع فوجی عدالت) کے تحت قانونی کارروائی کی جائےگی۔