بنگلہ دیش: خواتین کے خلاف فتویٰ دینے پر امام مسجد گرفتار

یاد رہے کہ بنگلہ دیش کے متنازع خصوصی ٹربیونل نے گزشتہ مہینے جماعت اسلامی کے 6 رہنماؤں کو موت کی سزا سنائی تھی۔

ان رہنماؤں کو 1971 میں پاکستان سے آزادی کے دوران مبینہ طور پر انسانیت کے خلاف جرائم کے الزام میں سزا سنائی گئی.

بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ نے2010 میں متنازع جنگی ٹربیونل تشکیل دیا تھا جس نے جماعت اسلامی کی اعلیٰ قیادت کو پھانسی اور سزائیں سنائیں، جس کے نتیجے میں ملک گیر ہنگامے پھوٹ پڑے اور سیکڑوں افراد ہلاک ہوئے تھے۔

بنگلہ دیش کی اعلیٰ عدالت نے 2013 میں جماعت اسلامی کے منشور کو ملک کے سیکولر آئین سے متصادم قرار دیتے ہوئے انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی عائد کردی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *