علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا شام میں عام شہریوں کی ہلاکت کے خلاف مظاہرہ ، اقوام متحدہ کے رویہ پر اظہار تشویش

ملک شام میں انسانی ہلاکتوں بالخصوص عام شہریوں پر مظالم کے خلاف آج علی گڑھ مسلم یونیورسٹی طلبہ یونین نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ طلبہ نے ہاتھوں میں سیریا میں مظالم کے شکار بچوں کی تصاویر لے کر اپنے غم وغصہ کا اظہار کیا۔ علاوہ ازیں صدر جمہوریہ کے نام ایک عرضداشت بھی ضلع انتظامیہ کے سپرد کی گئی ۔

اے ایم یو طلبہ یونین نے بعد نماز جمعہ جامع مسجد سے لے کر باب سید تک احتجاجی مارچ نکال کر اپنے غم وغصہ کا اظہار کیا۔

یونین کی قیادت میں سیکڑوں کی تعداد میں طلبہ نے اقوام متحدہ کے رویہ پر تشویش کا اظہار کیا۔

ساتھ ہی ساتھ انہوں نے حکومت ہند سے بھی مطالبہ کیا کہ ان کی خاموشی بھی قابل تشویش ہے۔

طلبہ نے کہا کہ پوری دنیا میں کہیں بھی کوئی حادثہ پیش آتا ہے تو اس کی مذمت کی جاتی ہے لیکن اب پوری دنیا خاموش ہے ۔

اقوام متحدہ کی جنگ بندی کی تجویز کے باوجود مظالم کا سلسلہ جاری ہے ۔

شہری علاقوں پر بم باری کے نتیجہ میں معصوم بچوں سمیت بڑی تعداد میں عام شہری ہلاک ہورہے ہیں ، یہ بین الاقوامی المیہ ہے ۔

طلبہ یونین نے اعلان کیا کہ جلد ہی وہ سیریا سفارت خانہ کا بھی گھیراؤ کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *