پیرس: فرانس کے نیس شہر پر چودہ جولائی کو نیشنل ڈے تقریبات کے دوران ٹرک حملے میں مارے گئے 84لوگوں میں سے 38غیر ملکی تھے ۔
فرانسیسی وزارت خارجہ نے بتایا کہ اس واقعہ میں 19ملکوں کے شہری ہلاک ہوئے ہیں ۔ ان میں الجیریا، جرمنی، آرمینیا ، بیلجئم، برازیل، اسٹونیا، امریکہ، جارجیا، اٹلی، قزاخستان، مڈگاسکر، مراقش، پولینڈ، روس، رومانیہ، سوئٹزرلینڈ، تیونس، ترکی اور یوکرین شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اس میں زخمی ہونے والوں کی فہرست کو حتمی شکل ابھی نہیں دی جاسکی ہے لیکن اس میں 29ملکوں کے شہری شامل ہیں۔
خیال رہے کہ چودہ جولائی کو نیس شہر میں نیشنل ڈے تقریب کے دوران ہجوم پر ایک شخص نے ٹرک چلا دیا تھا جس میں 84لوگوں کی موت ہوگئی تھی۔