میرا ہی نہیں، 51 خواتین کا ہوا جنسی استحصال
چندی گڑھ : عام آدمی پارٹی کی فیروز پور ضلع کی سابق کنوینر اور اسٹیٹ کمیٹی ممبر امنديپ کور نے الزام لگایا ہے کہ ان کے سمیت پارٹی کی 52 خواتین رہنما اور کارکنوں کا عام آدمی پارٹی کے رہنماؤں نے جنسی استحصال کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس بات کی شکایت انہوں نے پارٹی اعلی کمان کو خط لکھ کر بھی کی تھی ، لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔
وہیں پنجاب ریاستی خواتین کمیشن نے پنجاب پولیس کے ڈی جی پی کو خط لکھ کر عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کی طرف سے پنجاب میں ٹکٹوں کی تقسیم کو لے کر خواتین کے جنسی استحصال اور دیگر قسم سے پریشان کئے جانے کے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔کمیشن کی چیئر پرسن پرم جیت کور لاڈرا نے میڈیا میں مسلسل آ رہی خبروں کی بنیاد پر اس معاملہ کا از خود نوٹس لیا ہے۔
ادھر دہلی خواتین کمیشن کی چیئرپرسن سواتی مالیوال نے عام آدمی پارٹی کے لیڈر آشوتوش کے ذریعہ سندیپ کمار کے دفاع پر کہا کہ میں آشوتوش کے خیالات سے متفق نہیں ہوں ، لیکن یہ بھی ایک سچ ہے کہ مہیش شرما کو اسکرٹ والے مشورہ کے لئے آج تک کیوں نہیں طلب کیا گیا۔ اعظم خان کو بلند شہر کے معاملہ میں کیوں نہیں طلب نہیں کیا گیا؟ ان مسائل پر سیاست نہیں کی جانی چاہئے۔ آشوتوش کا دفاع نہیں کر رہی ہوں۔ انہوں نے بالکل غلط کہا۔ آشوتوش نے جو لکھا وہ قابل تنقید ہے۔