ممبئی : بالی ووڈ اداکار اکشے کمار اور پوجا چوپڑا 200 بچوں کے امراض قلب سے متاثرہ بچوں کا علاج کرائیں گے ۔
اکشے کمار اور پوجا چوپڑا ہیلتھ انڈیا کے لئے کام کررہے ہیں۔ اس کے تحت 200 غریب بچوں کے دل کی بیماری کی مفت سرجری کی جائے گی۔ اکشے کمار نے اس مہم کو 7 اپریل کو لانچ کیا تھا ۔
اس تنظیم سے منسلک ہونے کا مقصد یہی ہے کہ ہندستانی شہریوں کو صحت مند دل کی عادت اپنانے کے لئے اجاگر کیا جائے گا۔
سابق مس انڈیا پوجا چوپڑا نے بتایا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہمیں خوشحال شہریوں کو بنانے کے لئے اچھی عادتیں ڈالنا چاہئے ْ۔ ان دنوں لوگوں کو دل سے جڑی بیماریاں بہت ہی کم عمر میں ہورہی ہیں جو تشویشناک ہیں۔