نئی دہلی : اکھلیش نے دو وزراء کو کیا برخاست کر دیا ہے۔ قریبی لوگوں کو تکٹ نہ ملنے سے ناراضگی کے بعد وزیر اعلیٰ کی کارروائی مانی جا رہی ہے۔ سماج وادی پارٹی میں اندرون خانہ سب کچھ ٹھیک ٹھاک نہیں ہے۔ دوپہر میں ایس پی سپریمو نے اکھلیش یادو کے قریبی لوگوں کا ٹکٹ کاٹ دیا تو رات ہوتے ہوتے اکھلیش نے بھی اپنے تیور دیکھا دئے۔ اکھلیش یادو نے سوربھ شکلا اور ان کے شوہر سندیپ شکلا کو وزیر مملکت کے عہدے سے برخاست کر دیا ہے۔ سوربھ کے شوہر کو ملائم سنگھ نے آج ہی ٹکٹ دیا تھا۔
خیال رہے کہ ملائم سنگھ نے آج ہی 325 امیدواروں کی فہرست جاری کی ، جس میں اکھلیش کے کچھ قریبی لوگوں کا ٹکٹ کاٹ دیا گیا ۔ اپنے حامیوں میں غم و غصہ کو دیکھتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا کہ وہ نیتا جی سے اس بارے میں بات کریں گے۔ اکھلیش نے ایسے ممبران اسمبلی کو کل صبح 11 بجے بلایا ہے۔
اکھلیش یادو کے دفتر سے ایک بیان جاری کر کے بتایا گیا ہے کہ وزیر اعلی اکھلیش یادو ، رام گووند چودھری، اروند سنگھ گوپ اور پون پانڈے کی امیدواری پر نظر ثانی کے لئے نیتا جی سے بات چیت کریں گے۔ اس سے پہلے اکھلیش یادو نے کہا کہ جن لوگوں کو ٹکٹ نہیں ملا، وہ تمام محنت کش لوگ ہیں۔ میں اس بارے میں نیتا جی سے بات کروں گا۔
وزراء کے ٹکٹ کٹنے سے ان کے حامیوں میں زبردست غصہ ہے۔ کارکنوں نے اپنے اسی غصہ کا اظہار وزیر رام گووند چودھری کی رہائش گاہ کے باہر کیا۔ کارکنوں نے نعرے بازی کرتے ہوئے وزیر اعلی اکھلیش یادو کے قافلہ کو اس وقت روک لیا ، جب وہ جھانسی دورے کے بعد اپنی رہائش گاہ واپس آ رہے تھے۔ بتایا جا رہا کہ جن وزراء کو ٹکٹ نہیں ملا ہے ، وہ اکھلیش یادو سے ملاقات کریں گے۔ ان میں کمال اختر، پون پانڈے، رام گووند چودھری اور اروند سنگھ گوپ شامل ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ ملائم سنگھ یادو نے بدھ کو یوپی انتخابات کے لئے پارٹی کے باقی بچے امیدواروں کی فہرست جاری کی ہے۔ اس میں 325 نشستوں کے لئے امیدواروں کی فہرست جاری کی جبکہ باقی بچی 78 سیٹوں پر بعد میں امیدواروں کا اعلان کیا جائے گا۔