دنیا کی سب سے بڑی مفت لیپ ٹاپ تقسیم اسکیم کی مدد سے
لکھنو۔ اترپر دیش کے وزیراعلیٰ جناب اکھلیش یادو نے کہاکہ سماج کے سبھی طبقوں کی سہولت کے لئے ریاستی حکومت جلد ہی سما ج وادی اسمارٹ فون اسکیم شروع کرے گی۔انہوں نے کہاکہ ۱۲ ویں صدی امکانات کی صدی ہے ۔اس کے پیش نظر ریاستی حکومت مسلسل انفارمیشن ٹکنالوجی کے استعمال کو فروغ دے رہی ہے ، جس سے سماج کے تمام طبقوں کو ترقی کے مساوی موقع فراہم ہوسکیں۔ انہوں نے کہاکہ دنیا کی سب سے بڑی مفت لیپ ٹاپ تقسیم اسکیم کی مدد سے سماج وادی حکومت نے صحیح معنی میں معاشرے کے تمام طبقوں میں ڈیجیٹل جمہوریت لانے کا کام انجام دیا ہے ۔
آن لائن رجسٹریشن ایک ماہ میں شروع ہوجائے گا
وزیراعلیٰ نے کہاکہ مفت لیپ ٹاپ تقسیم اسکیم کے نتیجوں سے حوصلہ پاکر ریاستی حکومت نے اب’ سماج وادی اسمارٹ فون اسکیم‘ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سماج وادی اسمارٹ فون کے توسط سے عوام اور حکومت کے درمیان ٹو۔ وے کمیونیکیشن ممکن ہوسکے گا۔ اس کے ذریعہ جہاں ریاستی حکومت کی جانب سے چلائی جارہی تمام اسکیموں سے متعلق اطلاعات اور معلومات کے ساتھ ساتھ ریاستی حکومت کی پالیسیاں عوام تک پہنچانے میں مدد ملے گی، وہیں براہ راست عوام اور مستفیدین سے اسکیم کے سلسلے میں اہم فیڈ بیک حاصل ہوسکے گا۔ انہوں نے کہاکہ سماج وادی اسمارٹ فون جدید تکنیک سے آراستہ اچھے معیار کا ایسا اسمارٹ فون ہوگا جس میں ایپ بھی موجود ہوگا اور ریاستی حکومت کی اسکیموں کی آڈیو ، ویڈیو اور ٹیکسٹ چوول اطلاعات شامل ہوں گی۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ سماج وادی اسمارٹ فون کے ایپ میں کسانوں اور دیہی عوام کے لئے نئی تکنیک ، زرعی پیداوار کے موجودہ بازار نرخ اور نئے طریقہ ¿ کار(بیسٹ پریکٹیسیز) کے علاوہ موسم کی معلومات بھی حاصل ہوںگی۔