حیدرآباد: تلنگانہ میں ضلع میڈک کے دھانامپلی گاؤں میں کل رات ایک جیپ کے سڑک کنارے ایک درخت سے ٹکراجانے سے دو خواتین سمیت تین افراد کی موقع پر ہی موت اور 12 دیگر زخمی ہو گئے ۔
پولیس نے بتایا کہ حادثہ کے وقت جیپ کے ڈرائیور نے مخالف سمت سے آ رہے آٹو کو بچانے کی کوشش میں اپنا توازن کھو دیا اور جیپ درخت سے ٹکرا گئی۔زخمیوں کو جوگی پیٹ سرکاری اسپتال میں ابتدائی علاج کے بعد گاندھی جنرل اسپتال لے جایا گیا۔ جیپ میں سوار لوگ مہاراشٹر کے ناندیڑ سے ترملا بھگوان وینکٹیشور سوامی کے درشن کے لئے جا رہے تھے ۔