گنگا نگر: راجستھان کے سعد الشہرکے ایک کنبہ کے پانچ ارکان کی آج سڑک حادثہ میں موت ہو گئی۔اس قصبے میں غم کا ماحول پیدا ہوگیا ہے ۔
سعدالشھر کے سیمنٹ تاجر پون گوئل کا کنبہ پنجاب کے بھٹنڈا میں بیٹی کی شادی کرواکر اپنے گھر واپس لوٹ رہا تھا کہ گدڑباھا میں ان کی گاڑی بے قابو ہوکر پلٹ گئی اور اس میں آگ بھی لگ گئی۔
اس حادثہ میں پون گوئل کی بیوی اور ان کے بیٹے اور بیٹے کی بیوی اور دو بچوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔
حادثے کے بعد گاؤں والوں نے ان کی لاشیں کار سے نکالیں۔ بتایا گیا ہے کہ کار بہت تیز رفتاری کے ساتھ چل رہی تھی اور کار ڈرائیور کے کنٹرول کھونے کی وجہ سے یہ حادثہ ہوا۔