امبیڈکر نگر: اترپردیش میں امبیڈکر نگر کے سمن پور علاقہ میں آّج ایک کار کے ٹریکٹر ٹرالی کے ساتھ تصادم ہونے کی وجہ سے ایک ہی کنبہ کے آٹھ افراد ہلاک ہوگئے اور ڈرائیور سنگین طور سے زخمی ہوگیا۔
پولیس ذرائع نے یہاں بتایا ہے کہ جہانگیر گنج علاقہ کے ناریاؤ علاقہ کے رہنے والے وکیل (55) کی طبعیت خراب ہونے کی وجہ سے انکے کنبہ کے لوگ علاج کے لئے انہیں لکھنئو لے کر جارہے تھے ۔ کار میں ڈرائیور سمیت 9 لوگ سوار تھے ۔ ان میں وکیل کے کنبہ کے شکیل احمد (35)،قمرالحسن(52)، عبدل(55) ، منیراحمد (45)، مجیب انساء (62)، سبت النساء (50) اور سراج النساء(56) شامل تھے ۔