ایودھیا:اترپردیش کے ایودھیا کوتوالی حلقے میں آج صبح ٹرک کی زد میں آنے سے سات یاتریوں کی موت
ہو گئی اور 12 دیگرزخمی ہو گئے ۔ زخمیوں میں دو کی حالت نازک بتائی گئی ہے ۔
پولیس کے مطابق بائی پاس پٹرول پمپ کے نزدیک کچھ یاتری سو رہے تھے کہ اچانک ان کے اوپر ٹرک چڑھ گیا۔ اس حادثے میں
سات یاتریوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ 12 زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں میں دو کی حالت نازک بنی ہوئی ہے ۔
انہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔