بھٹکل۔ بھگوا بریگیڈ نے خواتین لکچرار کے برقع پہننے پر احتجاج کیا ہے۔ تعلیمی اداروں میں بھگوا ذہنیت کی بڑھتی ہوئی نمائندگی کے بعد ملک کے مختلف مقامات پر یونیورسٹیوں اور کالجوں میں تشدد اور مذہبی انتہا پسندی کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ تعلیم گاہوں میں یہ ماحول یقینا باعث تشویش ہے ۔ کرناٹک کے بھٹکل میں بھی اس قسم کا ایک واقعہ گورنمنٹ ڈگری کا لج میں پیش آیا ہے ، جہاں خواتین لکچرار کے برقع پہننے کے خلاف اے بی وی پی کے طلبہ نے بھگوا شال اوڑھ کر احتجاج کیا ۔
ساحلی کرناٹک کے مختلف کالجوں میں اس قسم کے واقعات سے سماج کے سنجیدہ طبقہ میں شدید تشویش پائی جارہی ہے۔ ساحلی کرناٹک کے منگلور و اور شیموگہ کے کالجوں میں کبھی برقع تو کبھی طالبات کے حجاب پہننے پرکئی مرتبہ حالات خراب ہوچکے ہیں ۔
طلبہ میں اس قسم کے خیالات اور جذبات کو سیاسی پارٹیوں کی کارستانی قرار دے رہے ہیں ۔ بھٹکل کی فرسٹ گریڈ گورنمنٹ ڈگری کالج میں اے بی وی پی سے وابستہ طلبہ نے خواتین لکچرار کے برقع پہننے کے خلاف احتجاجاً بھگوا شال اوڑھ کر کلاس روم میں گئے ۔